اہم ترین

امیری ہو تو ایسی! مال میں آئے شیخ نے کھانا کھایا اور سب کا بل بھر دیا

خلیجی عرب ممالک کے شیخ بہت امیر کبیر ہیں۔ ان کی دولت کا اندازہ ان کے رہن سہن سے ہوتاہے۔ایسے ہی ایک شیخ حمدان بھی ہیں جو دبئی کے دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم، متحدہ عرب امارات کے وزیر دفاع اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ساتھ دبئی مال کے ایک ریسٹورنٹ میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

مال میں موجود لوگ دونوں شہزادوں کو دیکھ کر حیران اور خوش تھے۔ دونوں شہزادوں نے لامیسن اینی نامی ریستوران میں کھانا کھایا اور چلےگئے۔

دونوں شہزادوں کےجانے کے بعد ریستوران میں موجود گاہکوں کو معلوم ہوا کہ دبئی کے شیخ حمدان نے وہاں موجود ہر شخص کا بل ادا کر دیا ہے۔

پاکستان