اہم ترین

گیس قیمتیں بڑھادی گئیں:گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہےجس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ گھریلو صارفین کے سلیب ریٹ، روٹی تنور اور کمرشل کے ریٹ تبدیل نہیں کیے گئے تاہم فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جنرل انڈسٹری، کیپٹیو، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں لیکن حکومت نے بلک صارفین، توانائی اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھا دیں۔

بلک صارفین کے لیے گیس کے نرخ 9.5 فیصد بڑھا کر 2 ہزار 900 روپے سے 3 ہزار 175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیے ۔ بجلی بنانے کیلئے گیس کی قیمتیں ایک ہزار 50 روپے سے ایک ہزار 215 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکر دی گئیں ۔ اسی طرح کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کا نرخ ساڑھے تین ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دیا

گھریلو صارفین کے لئے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز 50 فیصد بڑھا کر 400 روپے سے 600 روپے کر دیے گئےہیں۔ غیر محفوظ گھریلو صارفین کے مقررہ چارجز 50 فیصد بڑھا کر ایک ہزار روپے سے ایک ہزار 500 روپے کر دیے گئے

پاکستان