پاکستان کرکبٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف میں نئی تقرریوں کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اپنی ذمے داریوں سے الگ ہوگئے۔سوشل میڈیا پیغام میں محمد مسرور نے لکھا کہ ٹیم کے ساتھ میرا باب اب ختم ہوگیا ہے، تمام کھلاڑیوں کا اعتماد کرنے، اسٹاف کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میڈہا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کی شارٹ لسٹ تیار کرلی ہے۔ پی سی بی جلد نئی تقرریوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گرانٹ لوڈن کو اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ مقرر کیے جانے کی توقع کی جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان شاہینز کے ساتھ ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔