اہم ترین

بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ ’جیگوار‘ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس ہلاک

بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ ’جیگوار‘ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تبا ہ ہونے سے اس میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئےہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے چورو میں بدھ کی صبح ہندوستانی فضائیہ کا ایک جیگوار طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طیارے میں آگ فضا میں ہی لگ گئی تھی۔ طیارہ اس شدت سے زمین پر گرا کہ ناصرف طیارے بلکہ اس میں سوار پائلٹس کے اعضا بھی دور دور تک پھیل گئے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں جیگوار طیاروں کے حادثوں کےکئی واقعات سامنے آچکےہیں۔

یہ رواں سال حادثے کا شکار ہونے والا یہ انڈین ایئر فورس کا یہ تیسرا جیگوار طیارہ ہے۔ اس سے قبل سات مارچ کو ہریانہ اور دو اپریل کو گجرات میں جمنانگر کے قریب جیگوار طیارے گر کر تباہ ہوئے تھے۔

ریاست گجرات کے شہر جام نگر کے قریب حادثے میں ایک پائلٹ کی موت ہو گئی تھی، جبکہ دوسرا بچ گیا تھا۔

پاکستان