اہم ترین

اسرائیل کی جاسوسوں اور فوجیوں کو اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کی ہدایت

ایران سے جنگ کے بعد اسرائیل نے خود کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ اہم اقدام اٹھائے ہیں۔ ایک بڑا فیصلہ اسرائیل نے موساد کے افسران اور فوجیوں کو عربی کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیم دینے سے متعلق لیا ہے۔ موساد کے افسران اور عام فوجیوں کے لیے جو نیا فرمان جاری کیا گیا ہے، اس کے تحت اب سبھی افسران و فوجیوں کو لازمی طور سے اسلامی تعلیم حاصل کرنی ہوگی۔ اس کے لیے جلد ہی نیا نصاب تیار کیا جائے گا۔

اسرائیل روزنامے اسرائیل نیشنل نیوز کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل کی تاریخ کا سب سےخوفناک حملہ کیا تھا ۔ جس میں 1100 سے زئاد اسرائیلی ہلاک جب کہ سیکڑوں کو یرغمال بنالیاگیا تھا۔

اسرائیل نے اس وقت سےاب تک غزہ میں بمباری اور زمینی کارروائیاں جاری کررکھی ہیں۔ اب تک غزہ میں 57 ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

اسرائیل میں اس واقعے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اگر اسرائیلی ایجنٹس کو عربی زبان اور اسلامی عقائد کا علم ہوتا تو صورت حال مختلف ہوتی۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ سال تک اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سبھی افسران کو 100 فیصد اسلامی تعلیم دینے اور 50 فیصد عربی زبان سکھانے کا ہدف رکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موساد کے ایجنٹوں اور فوجیوں کو اسلامی عقائد اور عربی سکھانے کی کئی وجوہات ہیں۔ جن میں سے 4 انتہائی اہم ہیں

اسلامی ممالک سے گھرا ہوا اسرائیل

اسرائیل کے چاروں اطراف مسلم ممالک ہیں۔ اس کے پڑوس میں اردن، ترکیے، سعودی عرب، یمن اور لبنان جیسے ممالک ہیں۔ ۔ اسرائیل کے بیشتر پڑوسی ممالک میں عربی بولی جاتی ہے، صرف اسرائیل میں ہی عبرانی زبان مستعمل ہے۔

ایران کے خلاف موثر کارروائی

اسرائیل کا اہم دشمن ایران ہے۔ ایران میں اپنے جاسوس نیٹ ورک کے ذریعے اسرائیل نے حال ہی میں تباہی مچائی، لیکن اس کے اس طریقے کو ایران سمجھ چکا ہے۔ آئندہ کے لئے اسرائیل کو عربی اور اسلام کے بارے میں زیادہ جاننے کی ضرورت ہے۔

فوج کی نچلی سطح کا بچاؤ

اسرائیل کے سرکردہ کمانڈرز کے پاس جدیدٹیکنالوجی ہوتی ہے جس کی مدد سے وہ چیزوں کو بہ آسانی ترجمہ کر لیتے ہیں، لیکن نچلی سطح پر اسے کامیابی نہیں مل پاتی۔ اسلامی تعلیم اور عربی کو نافذ کرنے کے پیچھے اسے بھی ایک وجہ مانا جا رہا ہے۔

حوثیوں کا خوف

موساد کو اصل ڈر حوثی سے ہے۔ حوثی کے انقلابیوں کی زبان کو موساد کے افسران آسانی سے ترجمہ نہیں کر پاتے ہیں۔ اس مشکل کو بھی ختم کرنے کے لیے اسرائیل نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

پاکستان