اداکارہ سونیا حسین نے حمیرا اصغر کی تدفین خود کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں سونیا حسین نے کہا کہ ایسا کیا ہواکہ حمیرا اصغر کے والدین نے ان کا جسد خاکی لینے سے انکار کیا۔ حقوق اللہ اس وقت تک قبول نہیں کیا جائے گا جب تک آپ حقوق العباد پورے نہیں کرتے ۔
سونیا حسین نے کہا کہ اگر اگلے ایک دن تک اہل خانہ سے کوئی نہیں آیا تو میں حمیرا کی آخری رسومات کرونگی، بطور انسان اور بطور مسلمان وہ میری بہن ہے ،کل ہم میں سے کوئی بھی حمیرہ کی جگہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا ہے کہ لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے، لاش ڈی کمپوز کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاش اس قابل نہیں کہ اس سے وجۂ موت بتائی جا سکے، وجۂ موت جاننے کے لیے ڈی این اے و کیمیکل ایگزیمن کے لیے سیمپل لیے ہیں۔











