اہم ترین

پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں: آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نےتاریخ رقم کردی

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں لے کر کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بولر ہیں۔

کرٹس کیمفر نے ڈبل میں کھیلے گئے مقامی ایونٹ انٹرپراوینشل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی میں منسٹر ریڈز کیجانب سے کھیلتے ہوئے نارتھ-ویسٹ واریئرز کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

کیمفر نے اننگز کے 12ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر جیرڈ ولسن کو بولڈ اور گراہم ہیوم کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر 14ویں اوور میں واپسی پر اینڈی میک برائن کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں نے اگلی دو گیندوں پر روبرٹ ملر اور جوش ولسن کو آؤٹ کر کے یہ شاندار تاریخ رقم کی۔

کرکٹ آئرلینڈ کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کرٹس کیمفر نےکہا کہ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئےیہ ساری چیزیں ناقابل فہم تھیں۔

کرٹس کیمفر پہلے مردکرکٹر ہیں جنہوں نے 5گیندوں پر 5 وکٹیٰن حاصل کیں ۔ اس سےپہلے زمبابوے کی خاتون آل راؤنڈر کیلس اندھلووو نے 2024 میں ایک ڈومیسٹک انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایگلز ویمن کے خلاف لگاتار پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان