اہم ترین

صوتی آلودگی آڑ میں مسلم دشمنی:ممبئی کی 1150مساجد کے لاؤڈ اسپیکر ہٹوادیئے گئے

بھارت میں مودیسرکار اور اس کے حواری مسلم دشمنی سے باز نہیں آتے۔ ریاست مہاراشٹر میں برسراقتدار جماعت بی جے جے پی نے صوتی آلودگی آڑ میں ممبئی کی 1150مساجد کے لاؤڈ اسپیکر ہٹوادیئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرکے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اسمبلی میں بتایا کہ صوتی آلودگی کو کنٹرول کرنےکے لئے حکومت نے اب تک ریاست بھر میں مجموعی طور پر 3367 لاؤڈ اسپیکر ہٹائے ہیں۔

دیویندر فڑنویس نے کہا کہ صرف ممبئی میں 1608 لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے ہیں۔ ان میں 1150 مساجد، 48 مندر، 10 چرچ، 4 گرودوارہ اور 147 دیگر مقامات کے لاؤڈ اسپیکر شامل ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کہا کہ ممبئی پولیس نے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے میں اچھا کام کیا ہے۔ پولیس نے باہمی رضامندی سے مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹائے ہیں۔ اس دوران کوئی مذہبی تنازع یا ایف آئی آر نہیں ہوئی۔

دیویندر فڑنویس کا کہنا ہے کہ اب مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر نہیں لگائے جائیں گے۔ افسران کی اجازت کے بغیر اگر لاؤڈ اسپیکر دوبارہ لگائے گئے، تو پھر مقامی پولیس اسٹیشن کے افسران جوابدہ ہوں گے۔

پاکستان