اہم ترین

غزہ میں اسرائیلی جارحیت: شہدا کی تعداد 58000 سے تجاوز کرگئی

اسرائیل کی غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے جاری بربریت کے دوران شہدا کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔ ان شہدا میں خواتین اور بچے بھی ہزاروں کی تعداد میں ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اتوار 13 جولائی کو بھی اسرائیل کی کارروائیاں جاری رہیں اور 8 بچوں سمیت کم از کم 43 افراد شہید ہوئے ۔

اس طرح غزہ میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد اسرائیلی کارروائیوں میں شہدا کی تعداد 58000 سے تجاوز کرگئی۔

دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔

حماس غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ ایک فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل غزہ کے 40 فیصد سے زائد علاقے میں اپنی افواج تعیناتی پر بضد ہے۔

دوسری جانب غزہ کے لیے امداد اور فلسطین کے حامی کارکنوں کو لے جانے والی ایک کشتی اتوار کے روز اٹلی کے جزیرے سیسلی سے روانہ ہو گئی۔ اس کشتی کی روانگی اس امدادی کشتی کی غزہ میں داخلے کی کوششوں کے ایک ماہ بعد ہوئی ہے، جس کے عملے کو اسرائیلی فوج نے روک کر واپس بھیج دیا تھا۔

پاکستان