اہم ترین

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار امریکی ڈالر سے بھی زیادہ؛ قدرمزید بڑھنے کا امکان

کرپٹودنیاکی سب سے بڑی کرنسی کی قدر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ ماہرین نے آئندہ چند روز میں اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پیر کے روز کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیاہے۔ بٹ کوائن کی قدر ایک لاکھ 23 ہزار 123 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس طرح
کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کا کل حجم 3 ہزار 810 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

الجزیرہ کے مطابق امریکا میں 14 جولائی سے شروع ہونے والےہفتےکو “کرپٹو ہفتہ” کہا جارہا ہے ۔ کیوںکہ رواں ہفتے امریکی ایوان نمائندگان کانگریس میں 3 صنعت دوست قوانین پر بحث کی جائے گی۔ یہ قوانین ممکنہ طور پر کریپٹو کرنسیوں کو امریکی ریگولیٹری ڈھانچہ فراہم کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے کرپٹو کمپنیوں کے خلاف دائر کردہ متعدد مقدمات سے ہٹ کر اپنے قوانین میں تبدیلی کریں۔

پاکستان