اہم ترین

دادی نے شیر کو سمجھا بھینس:اےآئی سے بنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انٹرنیٹ کی دنیا میں جہاں ہر دن کچھ نہ کچھ وائرل ہوتا رہتا ہے، وہیں اب اے آئی دادی نے سب کا دھیان کھینچ لیا ہے۔ جی ہاں، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی 8 سیکنڈ کی ویڈیو لوگوں کو حیران کررہی ہے ۔ اس میں ایک بزرگ خاتون کیمرہ ہاتھ میں لے کر و لاگنگ کر رہی ہیں، لیکن خاص بات یہ ہے کہ یہ خاتون اصلی نہیں، AI سے بنی ہوئی ہے اور ان کے پہلو میں بیٹھا جانور کوئی بھینس نہیں، بلکہ ایک اصلی دکھنے والا شیر ہے۔

اے آئی کی دنیا اب صرف تصور تک محدود نہیں رہی، یہ حقیقت کو اس طرح سے نقل کر رہی ہے کہ فرق کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک اے آئی دادی انٹرنیٹ کی نئی سنسیشن بن گئی ہیں۔

ویڈیو میں دادی کہتی سنائی دیتی ہیں، نمستے سارے بھائیوں نے، یہ بھینس کھانا نہیں کھا رہی، بیمار ہو گئی۔ اتنا بولتے بولتے وہ اپنا ہاتھ شیر کے منہ میں ڈال دیتی ہیں اور فوراً ڈرتے ہوئے نکال لیتی ہیں۔

اس ویڈیو کی خاص بات ہے اس کا دیسی انداز۔ گاؤں کا پس منظر، دادی کا انداز، بولی اور کیمرہ لے کر ویلاگ کرنا۔

سب کچھ اتنا حقیقی لگتا ہے کہ ناظرین بار بار دیکھنے کے باوجود یقین نہیں کر پا رہے کہ یہ اے آئی جنریٹڈ ویڈیو ہے۔ ویڈیو کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ بھینس کھانا نہیں کھا رہی۔

اب تک اس ریل کو 3 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور ہزاروں نے اس پر تبصرہ کیا ہے۔

پاکستان