اہم ترین

عراق میں شاپنگ مال میں آگ سے 61 افراد جاں بحق ، درجنوں لاپتہ

عراق کے شہر کُت میں واقع شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 61 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔۔

الجزیرہ کے مطابق عراق کے مشرقی صوبے واسط صوبے کے شہر کُت میں واقع 5 منزلہ شاپنگ مال میں واقع ایک ریستوران میں اس وقت لگی جب بڑی تعداد میں لوگ وہاں موجود تھے۔۔

واسط کے گورنر محمد المیاہی نے واقعے میں 61 افراد کے جاں بھق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

عراقی حکومت نے حادثے پر پورے ملک میں تین دنوں کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیر داخلہ کو آگ کے مقام پر جانے کی ہدایت کی ہے تاکہ تحقیقات کی جا سکیں اور ایسے واقعات دوبارہ وقوع پذیر ہونے سے بچنے کے اقدامات کیے جا سکیں۔

پاکستان