اہم ترین

شاہ رخ خان فلم کے سیٹ پر زخمی، امریکا میں زیر علاج

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ‘کنگ’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں ۔ ممبئی کے گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں ایک ایکشن سینس کی شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی ۔

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق شاہ رخ کب اور کہاں زخمی ہوئے اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں ، لیکن وہ اپنی ٹیم کے ساتھ علاج کے لیے امریکا چلے گئے ہیں ۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پٹھوں کی چوٹ کی وجہ سے اس کی سرجری ہوئی ہے اور ڈاکٹروں نے اسے ایک ماہ آرام کرنے کو کہا ہے ۔

فلم کے لیے فلم سٹی ، گولڈن ٹوبیکو اور وائی آر ایف اسٹوڈیوز میں جولائی اور اگست کے درمیان طے شدہ شوٹنگ شیڈول کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ فلم کنگ کی شوٹنگ شاہ رخ خان کی مکمل صحتیابی کے بعد اب ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہوگی ۔ شوٹنگ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کنگ 2026 میں ریلیز ہوگی ۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دیپیکا پڈوکون ، ابھیشیک بچن ، انیل کپور اور رانی مکھرجی بھی ہیں ۔

پاکستان