اہم ترین

بھارت کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج ہیک: اربوں کا نقصان

بھات کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینجز میں شامل کوائن سی ڈی ایکس کو ہیک کرلیا گیا ہے۔ جس سے کمپنی کو تقریباً ساڑھے 4 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوائن سی ڈی ایکس کو 19 جولائی کی شام ہیک کیا گیا۔ ہیکرز نے ایکسچینج کے بین الاقوامی آپریشنل اکاؤنٹس میں سے ایک کو نشانہ بنایا ۔

ہیکنگ کے بعد کوائن سی ڈی ایکس نے احتیاط کے طور پر اپنا ویب 3 ٹریڈنگ پلیٹ فارم عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ سی ڈی ایکس نے اپنے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ان کے فنڈز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

کرپٹو ایکسچینج نے واضح کیا ہے کہ اس اکاؤنٹ کا استعمال ایک پارٹنر ایکسچینج پر لیکویڈیٹی سے متعلق آپریشنز کے لیے کیا جاتا تھا اور اس میں صارفین کے کسی اثاثے کو محفوظ نہیں کیا گیا تھا۔ ہیکنگ کے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور اس کے نظام کی سیکیورٹی کو بڑھایا جائے گا۔

ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کوائن سی ڈی ایکس کے شریک بانی سُمیت گپتا نے بتایا کہ اس اکاؤنٹ پر ایک پیچیدہ سرور حملہ کیا گیا ہے۔ اس نقصان کو مکمل طور پر کمپنی کے سرمائے سے پورا کیا جائے گا۔

سمیت گپتا نے اپنے سرمایہ کاروں کو تنبیہہ کی کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اپنے اثاثے نہ بیچیں۔ایسا کرنے سے صارفین کو نقصان ہو سکتا ہےہیکنگ کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چوری شدہ فنڈز کو ٹریک کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

کوائن سی ڈی ایکس پہلا بھارتی کرپٹو ایکسچینج نہیں جو ہیک ہوا ہو ۔ گزشتہ برس بھارت ہی کے وزیر ایکس نامی ایکسچینج کو بھی ہیک کرکے 23 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی کرپٹو کرنسیز کی چوری کی گئی تھی۔

پاکستان