اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملٹی نیشنل کمپنیوں نے پاکستانی صارفین سےکمایا 2 ارب 22 کروڑ ڈالر منافع بیرون ملک بھجوایا۔
اسٹیت بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون2025 میں غیر ملکی کمپنیوں نے 11کروڑ42لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا ۔ جو کہ ماہانہ بنیادوں پر 56.7 اور سالانہ بنیادوں پر 72 فیصد کم ہے۔
مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستان میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے مجموعی طور پر 2 ارب 22 کروڑ ڈالر منافع بیرون ملک بھجوایا۔ 62 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کےمساوی رقم برطانیہ منتقل کی گئی۔ امریکی کمپنیوں نے 22کروڑ30لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا، جب کہ 29کروڑ ڈالر منافع کی منتقلی کے ساتھ چین تیسرے نمبر پررہا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25-2024 کے دوران توانائی سیکٹر سے منافع کی منتقلی کا حجم 40 کروڑ ڈالر ، مالیاتی شعبے سیکٹر سے 38 کروڑ 52لاکھ ڈالر جب کہ فوڈ سیکٹر سے 30کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ممالک منتقل ہوا۔
اسی طرح کمیونی کیشن کمپنیز نے 15کروڑ68لاکھ ڈٓالر، تیل و گیس کی تلاش میں مصروف کمپنیوں نے 14کروڑ64لاکھ ڈالر اور سگریٹ کمپنیوں نے 13کروڑ ڈالر منافع بیرون ممالک بھیجا۔ جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر سے 11 کروڑ 87لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا گیا۔