اہم ترین

بگ باس میں ہر چیز اسکرپٹڈ ہوتی ہے: لیجنڈ بھارتی گلوکار کا الزام

معروف بھارتی غزل کائیک انوپ جلوٹہ نے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس اس کے بارے میں کہا ہے کہ اس شو میں ہر چیز پہلے سے طے ہوتی ہے۔

بھارتی گلوکار انوپ جلوٹا بگ باس کے سیزن 12 کا حصہ بنے تھے۔ وہ شو میں 31 سال چھوٹی جسلین متھارو کے کافی قریب تھے۔اس سے یہ خبریں اڑنے لگیں کہ دونوں کے درمیان دیرینہ تعلق ہے ۔اب انوپ جلوتا نے بگ باس کے پروڈیوسرز پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں انوپ جلوٹا نے جسلین متھارو سے افیئر کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جسلیین بہت اچھی گلوکارہ ہے۔ وہ مجھ سے گائیکی سیکھنے آتی تھی۔ایک بار آئی اور اس نے مجھے کہا کہ انوپ جی مجھے بگ باس سے پیشکش ہوئی ہے ۔ جس پر میں نے کہا کہ جاؤ یہ تو اچھا موقع ہےبن گئی بات تمہاری، اب تمہارا نام ہو جائے گا۔

انوپ جلوٹا نےکہا کہ شو کے کرتا دھرتا افراد نے ایک شرط رکھی ہے کہ آپ عجیب جوڑی بنا کے آئیے۔میں نے اس سے کہا سکھوندر کو لے جاؤ، ان کے ساتھ تم پرفارمنس بھی کرتی ہو۔ جس پر جسلین نے کہا کہ انہوں (سکھوندر) نے منع کر دیا ہے، تو میں نے کہا میں بھی تو منع کر رہا ہوں، میں نہیں آؤں گا۔ میرے پاس وقت نہیں۔ جسلین کے والد مجھے منایا۔

گلوکار نے مزید کہا کہ میں نے کہا ٹھیک ہے، چلو چلتا ہوں لیکن ایک شرط پر چلوں گا کہ ہم استاد اور شاگرد بن کر جائیں گے۔ جسلین نے حامی بھر لی ۔ جب پہلے دن (بگ باس کے) اسٹیج پر آئے، تو سلمان خان نے کہا کہ آپ کے ساتھ اب کون آیا ہے؟ میں نے کہا میری شاگرد آئی ہیں۔

انوپ جلوٹا کے مطابق جب سلمان خاننےجسلین سے پوچھا تو اس نےکہا کہ ہمارا تین سال سے افیئر چل رہا ہے۔ میں نے کہا یہ تو طے نہیں ہوا تھا، ہم تو جانتے ہی نہیں تھے اتنا۔ چار پانچ بار تو گانا سیکھنے آئی تھی بس۔ اب میں سوچ رہا ہوں کہ کس نے اسے سکھایا ہوگا کہ یہ بات بولنی ہے۔

انوپ جلاٹہ نے بتایا ہے کہ شو سے نکلنے کے بعد ان کی زبردست تنقید ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے جسلین کے والد کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کر کے تمام افواہوں کو ختم کردیا تھا۔ انہوں نے یہ تک اعلان کیا تھا کہ وہ جسلیں کا کنیا دان کریں گے۔

پاکستان