اہم ترین

خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ پر اکشے کمار کو غصہ آگیا: کیمرہ چھیننے کی کوشش

بالی ووڈ کے کھلاڑی کہے جانے والے سپر اسٹار اکشے کمار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ خفیہ طور پر ان کی ویڈیو بنانے والے مداح پر بھڑک رہے ہیں۔

لندن میں رہنے والے ہیری نامی شخص نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئرکی ہے جوبہت وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ہیری نے لکھا ہے، میں آکسفورڈ اسٹریٹ پر ٹہل رہا تھا، جب میری بالی ووڈ کے بہترین اسٹنٹ مین پر نظر پڑی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار شارٹس اور ٹیشرٹ میں ایئر پیس لگائے سڑک پر ٹہل رہے ہیں۔ اسی دوران ان کی نظر ان شخص پر پڑتی ہے جو ان کی ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہوتا ہے۔ اکشے فوراً اسے انگلی دکھاتے ہوئے غصے میں روکنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر قریب آ کر کیمرہ چھین لیتے ہیں۔

شیئر کیے گئے دوسرے ویڈیو میں اکشے کمار غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہیری نے لکھا ہے کہ جس طرح غصے سے انہوں نے مجھ سے موبائل چھیننے کی کوشش کی وہ ایک شاندار تجربہ ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غصہ کرنے کے بعد اکشے نے اس نوجوان کے ساتھ تصویر بھی بنوائیں۔

پاکستان