ایلون مَسک نے ویڈیو شیئرنگ ایپ وائن کو دوبارہ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 2016 میں بند کی گئی یہ ایپ اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ساتھ جادو جگائے گی۔
وائن ایک ویڈیو شیئرنگ ایپ تھی جسے2013 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس میں صارفین چھوٹے چھوٹے ویڈیوز شیئر کر سکتے تھے۔ یہ ویڈیو بلاگرز اور مواد تخلیق کرنے والوں میںبتدریج مقبول ہورہی تھی۔ لیکن اس وقت کی ٹوئٹر (جو اب ایکس ہوچکا ہے) نے اس ایپ کو 2016 میں بند کر دیا۔
وائن کو بندکرنے کی وجہ دنیا بھر میں اسی قسم کی ایپس کے ساتھ اس کا سخت مقابلہ اور مطلوبہ کمائی نہ ہونا قرار دیا گیا تھا۔
ایلون مسک نے ایکس پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ وائن کو ری لانچ کررہے ہیں۔ تاہم، اب اسے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ لایا جائے گا۔ یہ ایپ اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچر کے ساتھ دوبارہ لانچ ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل کئی ایسے اےآئی ٹولز ہیں، جن سے کم دورانیے کے ویڈیوز بنائے جا سکتے ہیں۔ اس میں وقت اور لاگت دونوں ہی کم لگتی ہے۔ وائن کے چھ سیکنڈ کے ویڈیوز اے آئی سے چلنے والی تخلیقی صلاحیت اور انگیجمنٹ کے لیے صحیح ثابت ہو سکتے ہیں۔
ایلون مسک نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ وائن کو پسند کرتے تھے۔ یہ بہت اچھا تھا۔ وہ اسے پہلے سے بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
اس ایپ کی اپسی سے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک نئی تبدیلی آ سکتی ہے۔ اے آئی کی مدد سے مختصر اور دلچسپ ویڈیوز بنانا آسان ہو جائے گا۔