اہم ترین

گوگل فوٹوز میں آگئے کئی اےآئی ٹولز، تصویر سے ویڈیو بنانا ہوا بہت آسان

گوگل فوٹوز اب اور بھی مفید ہو گیا ہے۔ اس میں کئی نئے اے آئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ جن کی مدد سے اب تصویر کو ویڈیو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

گوگل نے پوسٹ کے ذریعے گوگل فوٹوز کے لیے کئی نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔ ان فیچرز کی مدد سے صارفین اپنی پرانی یادوں کو اور بھی تخلیقی بنا سکیں گے۔

صارفین اب بغیر کسی تھرڈ پارٹی ایپ کے ہی گوگل فوٹوز کے ذریعے کئی تصاویر کا ایک ویڈیو بنا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی تصاویر کو مختلف اسٹائل جیسے کہ اینیمیشن، کامکس، اسکیچ یا 3ڈی اینیمیشن میں بھی بدلا جا سکتا ہے۔ اس کےلئے گوگل فوٹوز میں ایک نیا ٹیب کریئیٹ شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی نے تمام تخلیقی ٹولز اسی ٹیب کے تحت فراہم کیے ہیں۔

اے آئی کے آنے سے گوگل فوٹوز صارفین کے لیے اور بھی مفید ہو جائے گا۔ اپنی تصاویر وغیرہ کے لیے اے آئی ٹولز کا استعمال کرنے کے لیے اب صارفین کو کسی ایپ کی مدد نہیں لینی ہے۔ وہ گوگل فوٹوز کے ذریعے ہی سب کچھ کر سکتے ہیں۔

گوگل نے اپنے بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ فیچرز ابھی تجرباتی مراحل پر ہیں۔صارفین کی آراء کی مدد سے انہیں مزید بہتر بنایاجائے گا۔ صارفین اے آئی سے بنی امیجز اور ویڈیوز پر تھمز-اپ یا تھمبز-ڈاؤن دے کر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق، گوگل فوٹوز میں اب صارفین اپنی تصاویر سے ویڈیو بنا سکتے ہیں۔ یہ فیچر جمنائی اور یوٹیوب میں پہلے سے ہی موجود ہے۔ گوگل کے ویو 2 ماڈل کےذریعے نئے فوٹو ٹو ویڈیو فیچر کی مدد سے فوٹوز میں ویڈیو بنا سکتے ہیں۔

کچھ وقت پہلے مائی ہیریٹیج جیسے ایپس کافی مقبول ہوئے تھے۔ اس ایپ کے ذریعے پہلے لوگ اپنی پرانی فیملی تصاویر کو اینیمیٹ کرتے تھے۔ اب اے آئی کی مدد سے یہ کام اور بھی آسان ہو گیا ہے۔

پاکستان