انسٹاگرام کو دنیا بھر میں مقبول بنانے میں ریلز فیچر کا بڑا کردار ہے۔ سوشل میدیا پہلیٹ فارمز استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد ہمیں انستاگرام ریلز اسکرول کرتی نظر آتی ہے۔ لیکن اگر آپ بھی ریلز چلاتے ہیں اور بار بار ریلز اسکرول کرنا آپ کو پریشان کرتا ہے تو اب اس میں تبدیلی آ رہی ہے۔ میٹا اب انسٹا گرام ریلز کے مینول اسکرول فیچر کو خودکار میں تبدیل کر رہا ہے۔
میٹا کے انجنیئر اور ماہرین انسٹاگرام کے لئے ایک نئے آٹو اسکرول فیچر کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ اس سے صارفین کو ریلز اسکرول کرنے کے لیے اپنی انگلی یا انگوٹھا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور ریلز مسلسل چلتی رہیں گی۔
فی الحال یہ فیچر کچھ محدود تعداد میں صارفین اور کانٹینٹ کری ایٹرز ہی استعمال کرسکتے ہیں۔
انسٹاگرام کا یہ آٹو اسکرول فیچر ایک چھوٹا سی تبدیلی ہے، لیکن اس کے کافی فوائد ہیں۔ آٹو اسکرول فیچر تمام صارفین کے لیے کب آئے گا اس کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہے، لیکن امید ہے یہ جلد ہی آ سکتا ہے۔