اہم ترین

شوہر کا طلاق کا مقدمہ خود لڑ کر جیتنے پر انوکھا جشن

سوشل میڈیا ایک منفرد کہانی وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک شخص نے اپنے طلاق کی پوری قانونی لڑائی خود لڑی اور آخر میں ایک بھی پیسہ دیے بغیر طلاق کی کارروائی مکمل کی۔ سب سے حیران کن بات یہ کہ اس نے کیک کاٹ کر اس فتح کا جشن بھی منایا…وہ بھی ایک خاص پیغام کے ساتھ۔

ریڈٹ کے آر انڈیا فلیکس فورم پر شیئر کی گئی اس اسٹوری کے مطابق اس شخص پر اس کی بیوی نے جہیز مانگنا، گھریلوتشدد اور اخراجات نہ دینا جیسے تین سنگین الزام عائد کئے تھے۔

اس نے کسی وکیل کی خدمات لئے بغیر عدالت میں اپنا مقدمہ خود لڑا۔ اس کےدلائل سے عدالت بھی متفق ہوگئی اور اس پر لگے دو الزام خارج کردیئے گئے۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ طلاق کے معاملے پر شروع میں بیوی نے 70 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، لیکن جب سمجھوتے کی بات آئی تو وہ گھٹتے گھٹتے 30 لاکھ تک آ گئی۔ اس پر بھی اس شخص نے اپنی شرائط پر کہا کہ صرف ایک لاکھ روپے ہی دوںگا۔

آخرکار بیوی نے باہمی رضامندی سے طلاق کامعاہدہ قبول کرلیا اور وہ بھی کسی بھی قسم کی ادائیگی کے بغیر۔

اس فتح کے بعد شخص نے دوستوں کے ساتھ پارٹی کی اور کیک پر لکھا گیا کہ نان نفقے اور مالی نقصان کے بغیر طلاق مبارک۔ ساتھ ہی اس نے مشورہ بھی دیا کہ کسی مسیحا کا انتظار مت کرو. خود قانون سیکھواور نظام کو سمجھو۔

پاکستان