آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 17 روپے 73 پیسے فی کلو سستی کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 209 روپے 24 پیسے سستا کیا گیا ہے اور اس کی نئی فی کلو قیمت 215 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 541 روپے ہوگی، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔