اہم ترین

حکومت نے پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا

وزارت خزانہ نے آئندہ 15روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی فی لیٹر نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول فی لیٹر 272 روپے 15 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 48 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جو اس سے قبل فی لیٹر 284 روپے 35 پیسے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔ اب اس کینئی قیمت فی لیٹر 285 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔‘

پاکستان