اہم ترین

ٹرمپ کا امریکی ایٹمی آبدوزیں روس کے قریب تعینات کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ایٹمی آبدوزوں کو روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دو روز پہلے بھارت اورروس کی معیشت کو مردہ قرار دیا تھا۔ جس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے روسی سکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے ٹیلی گرام چینل پر لکھاکہ بھارت اور روس کی مردہ معیشتوں اور خطرناک علاقے میں داخل ہونے کے بارے میں بات کرنے سے پہلے انہیں اپنی پسندیدہ فلموں واکنگ ڈیڈ کو یاد رکھنا چاہیے، اور یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ ‘مردہ ہاتھ’ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے –

سوشل میڈیا ٹروتھ پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ دمتری میدویدیف کے اشتعال انگیز بیانات کے پیش نظر انہوں نے دو ایٹمی آبدوزوں کو مناسب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ احتیاط کے طور پر کیا گیا ہے، اگر یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ تک محدود نہ رہیں تو ہم تیار رہیں ۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہندوستان اور روس مل کر ان کی مردہ معیشت کو تباہ کر سکتے ہیں۔ اس پر روس ناراض ہو گیا اور دمتری نے ڈیڈ ہینڈ یعنی مردہ ہاتھ کا ذکر کیا۔

دوسری جانب امریکی ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روک دی ہے۔ جس پر ٹرمپ نے کہا کہ سنا ہے بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا، لیکن دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ۔

پاکستان