اہم ترین

انڈونیشیا میں سیاسی مصالحت کے لئے ایک ہزار سے زائد قیدی رہا

انڈونیشا میں ملک میں یگانگت اور اتحاد کے لئے ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اندونیشیا کی پارلیمنٹ نے صدر پرابوو سوبیانتو کے عفو و درگزر کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔جس کے پہلے مرحلے میں ملک بھر کی جیلوں سے ایک ہزار 178 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

گزشتہ برس اکتوبر میں انڈونیشیا کے صدر کی ذمہداریاں سنبھالنے کے کچھ ہی ماہ بعد پرابوو سوبیانتو نے کہا تھا کہ وہ ملک میں اتحاد ، یگانگت اور مصالحت کی فضا پروان چڑھانے کے لئے تقریباً 44 ہزار قیدیوں کو معافی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر سیاسی وجوہات کی بنا پر قید ہیں۔

انڈونیشیا کے وزیر قانون سپرانمن انڈی اگٹاس نے سیاسی اسیر اور ذہنی و دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد، بزرگ اور نوعمر افراد اور توہین مذہب یا ملک کے رہنما کی توہین کے جرم میں سزا یافتہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے ایک ہزار 178 افراد میں سابق صدر جوکو ویدودو کے نمایاں حریف شامل ہیں ۔ان میں سب سے نمایاں ملک کی واحد اپوزیشن پارٹی کے انڈونیشیائی جمہوری پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہاستو کرسٹیانٹو بھی شامل ہیں۔

پاکستان