بھارت کے جنوبی حصے کے میگااسٹار رجنی کانت کی نئی فلم کولی کو ملک کے سینسر بورڈ نے اے سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔جس کا مطلب ہے یہ فلم صرف بالغ افرادہی دیکھ سکتے ہیں۔
بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کےدنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں۔ ان کی فلموں کی کہانی خاندان اور محبت کے گرد گھومتی ہے۔ یہی وجہ سے کہ جنوبی بھارت کے لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ رجنی کانت کی فلمیں دیکھنے کے لئے سینما گھروں کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن ان کی نئی فلم کولی کے لئے معاملہ الٹ گیا ہے۔
فلم کولی 14 اگست کو ناصرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی سیننسر بورڈ نے فلم کو اے سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ جس کا مطلب صرف بالغ ناظرین کو سینما گھروں میں فلم دیکھنے کی اجازت ہوگی۔
رجنی کانت کی فلم کولی بھارتی کرنیس میں 400 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اسے تمل اور کنڑ کے علاوہ ہندی میں بھی ریلیز کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق کولی بھارت کی واحد فلم ہوگی جو دنیا کے 100 سے زائد ملکوں کے سینما گھروں میں بیک وقت ریلیز کی جائے گی۔