چین نے پاکستان سے گدھوں کا گوشت برآمد کرنے کے لئے گوادر میں خصوصی فیکٹری مکمل کرلی۔
میڈہا رپورٹس کے مطابق چینیکمپنی نے گوادر بندرگاہ کے قریب انڈسٹریل زون میں ایک فیکٹری کو فعال کردیا ہے۔ اس فیکٹری میں آزمائشی بنیادوں پر گدھوں کو کاٹ کرمطلوبہ شکل میں گوشت اور ہڈیاں حاصل کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
پاکستان بھر سے گدھے خرید کر یہاں لائےجائیں گے، اس سلسلے میں فیکٹری کے نمائندے پاکستان کے تمام بڑے شہروں سے گدھے خریدنے کے لئے پہلے ہی موجود ہیں۔
فیکٹری میں روزانہ 200 سے 250 گدھے روزانہ کاٹے جائیں گے،گدھوں کا گوشت گوادر سے چین برآمد کیا جائے گا ۔