اہم ترین

دوسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز جیت گیا، سیریز برابر

ویسٹ انڈیز نے 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دورسے میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کردی۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کیا ۔

پاکستان کی بیٹنگ

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو تاپ ٓرڈر پھر ناکام ہوگیا۔ صائم ایوب 7، صاحبزادہ فرحان 3، محمد حارث 4، حسن علی 8 اور محمد نواز 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن نواز 40 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان سلمان آغا نے 38 اور فخر زمان نے 20 رنز کی اننگ کھیلی۔
شاہین شاہ آفریدی 2 اور سفیان مقیم نے 1 رن اسکور کیا جبکہ فہیم اشرف بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ

جواب میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اسپن کے جال میں پھنسایا لیکن فاسٹ باؤلرز نے رنز دے دیے۔ویسٹ انڈیز کو آخری 2 اوورز میں 24 رنز درکار تھے، 19 ویں اوور میں حسن علی کو 16 رنز پڑگئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں 8 رنز بچانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن آخری گیند پر انہیں چوکا پڑگیا، اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 وکٹوں سے جیت گئی۔
ویسٹ انڈیز کے گوڈا کیش موٹی 28 رنز بناکر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں لیں، پاکستان کے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2اور صفیان مقیم نے ایک وکٹ لی۔

پاکستان