آج کل واٹس ایپ کا استعمال لوگ ضروری فائل، تصویر اور آڈیو ویڈیو کلپ شیئر کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ تاہم، اس میں بہت زیادہ اسٹوریج کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں حذف کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ صارفین خودکار ڈاؤن لوڈ کو بند کر سکتے ہیں اور اپنی گیلری کو غیرضروری پیغامات سے بچا سکتے ہیں۔ تاہم آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ عمل مختلف ہے۔
اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جنہیں اپنی موبائل گیلریمٰں جمع ہونے والی ویڈیوز بہت بھاری لگتی ہیں۔ ہم آپ کو اس سے چھٹکارا پانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔
اینڈرائیڈ پر خودکار ڈاؤن لوڈ بند کریں
سب سے پہلے آپ کو اپنے فون پر واٹس ایپ کھولنا ہے اور سیٹنگز پر ٹیپ کرنا ہے۔
چیٹ آپشن کو تلاش کرنا ہے اور کھولنا ہے۔
اب آپ میڈیا ویژیبلیٹی کو بند کر سکتے ہیں۔
خاص چیٹ یا گروپ سے آٹو ڈاؤن لوڈنگ بند کریں
آپ کو اپنا واٹس ایپ کھولنا ہے اور سیٹنگز پر ٹیپ کرنا ہے۔
چیٹ پر کلک کرنا ہے اور کسی انفرادی یا گروپ چیٹ پر ٹیپ کرنا ہے۔
رابطے کی معلومات یا گروپ کی معلومات دیکھنے کے لیے رابطے یا گروپ کے نام پر ٹیپ کرنا ہے۔
میڈیا کی ویژیولٹی “نہیں” کا انتخاب کرنا ہے اور “اوکے” پر کلک کرنا ہے۔
آئی فون پر خودکار ڈاؤن لوڈ کیسے روکیں
سب سے پہلے آپ کو اپنے آئی فون پر واٹس ایپ کھولنا ہے اور اس کے بعد سیٹنگز پر جانا ہے۔
اب چیٹ آپشن پر جانا ہے اور اسے کھولنا ہے۔
سیو ٹو فوٹو کو بند کرنا ہے۔
آئی فون پر خاص گروپ میں ڈاؤن لوڈنگ بند کیسے کریں
آئی فون پر خاص گروپ میں ڈاؤن لوڈنگ بند کیسے کریں
اپنا واٹس ایپ کھولنا ہے اور سیٹنگز پر ٹیپ کرنا ہے۔
چیٹ پر کلک کرنا ہے اور کسی انفرادی یا گروپ چیٹ پر ٹیپ کرنا ہے۔
کانٹیکٹ یا گروپ کی معلومات دیکھنے کے لیے کانٹیکٹ یا گروپ کے نام پر ٹیپ کرنا ہے۔
سیو ٹو فوٹو کا انتخاب کرنا ہے اور نیور کا انتخاب کرنا ہے۔۔