بالی ووڈ میں پنجاب کی ‘پنجاب کی کترینہ کیف’ کے نام سے مشہور اداکارہ شہناز گل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شہناز کے بھائی شہباز نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ساتھ ہی اسپتال سے شہناز گل کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
بھارتی نیوز ویب سائیٹ ای ٹی وی اردو کے مطابق شہباز نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی بہن کی تصویر پوسٹ کی۔ شہباز نے یہ تصویر (4 اگست) کو پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا ‘جلد ٹھیک ہو جاؤ’۔
تصویر میں شہناز ہسپتال کے لباس میں بستر پر لیٹی نظر آ رہی ہیں۔ شہناز گل کو اسپتال میں کیوں داخل کیا گیا ہے اور کتنے دنوں سے داخل ہے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں
شہناز گل اور ان کے بھائی شہباز اکثر اپنے مداحوں کے لیے مضحکہ خیز پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔ کچھ دن پہلے، انہوں نے بھائی اور بہن کے درمیان لڑائی کے بارے میں ایک مزاحیہ پوسٹ کیا تھا۔