اہم ترین

غزہ میں یومیہ اوسطاً 28 بچے غذائی قلت کا شکارہوکر جان کی بازی ہار رہے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جاری تباہ کاریوں اور انسانی امداد کی تقریباً مکمل ناکہ بندی کے باعث ، یومیہ اوسطاً 28 بچے ہلاک ہو رہے ہیں ۔

یونیسف نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہےکہ غزہ میں، روزانہ اوسطاً 28 بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔یہ اموات بمباری ، غذائی قلت ، بھوک اور بنیادی ادویات کی قلت سے ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں مزید 83 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں 58 امداد کے حصول کے لئے آئے تھے۔

ناروے کی حکومت نے مرکزی بینک کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے فنڈ کی اسرائیل میں سرمایہ کاری کا جائزہ لے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان میں کوئی ایسی کمپنیاں شامل نہ ہوں جو مغربی کنارے کی اسرائیلی قبضے یا غزہ پر جنگ میں معاونت کرتی ہوں۔

پاکستان