ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر مملکت بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے وہ بھی ہر جگہ مارے جاسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو اس بار ہم بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گےاور شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی۔