بھارت میں ایک شخص نے ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوئنی کا دریائے گنگا میں ڈیجیٹل اشنان کرایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند ماہ قبل ہندوؤں کا مقدس ترین میلہ مہا کمبھ ہوا تھا۔ جس میں کروڑوں لوگوں نے دریائے گنگا میں ڈبکی لگائی تھی۔ اور جو لوگ یہاں نہیں آپائے تھے ان کے لیے ‘ڈیجیٹل اشنان’ شروع کیا گیا تھا، جس میں ان کی تصویر کو پانی میں ڈبکی لگوائی جاتی تھی۔
مہاکمبھ میں دھوم مچانے کے بعد ڈیجیٹل اشنان کے ٹرینڈ نے انوکھا موڑ لے لیا ہے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک شخص پریاگراج (سابق الہ آباد)میں سنگم کے مقدس پانی میں امریکی اداکارہ سڈنی سوئنی کی تصویر ڈبو رہا ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو کے ساتھ درج ہےکہ “سڈنی سوئنی سنگم، پریاگراج میں ڈیجیٹل سنان کرتے ہوئے”۔
انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو 3 اگست، 2025 کو شیئر کیا گیا تھا اور تب سے اسے 20 ہزار سے زیادہ لائکس اور لوگوں نے اپنے ردعمل بھی دیے ہیں۔
ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والےافراد کی بڑی تعداد نے اس حرکت کو سستی شہرت حاصل کرنےکا طریقہ بتایا ہے۔ ساتھ ہی کچھ لوگوں نے یہ اعتراض بھی اٹھایا ہے کہ مداح نے سڈنی سوئنی سے ایساکرنے کی اجازت بھی لی تھی؟ کیونکہ ڈیجیٹل اشنان کے لئے اجازت لازمی ہے۔











