اہم ترین

اسرائیلی کابینہ نے فوج کو غزہ پر ’مکمل قبضے‘ کی منظوری دے دی

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے جمعے کو کہا ہے کہ سکیورٹی کابینہ نے اسرائیلی فوج کے غزہ شہر کا ’کنٹرول‘ سنبھالنے کے لیے تجویز کردہ ایک منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کو ’شکست‘ دینے کے منصوبے کے تحت اسرائیلی فوج ’غزہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاری کرے گی جبکہ جنگی علاقوں سے باہر شہری آبادی میں انسانی امداد تقسیم کرے گی۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’سکیورٹی کابینہ نے اکثریتی ووٹ کے ذریعے، جنگ کو ختم کرنے کے لیے پانچ اصول اپنائے: حماس کو غیر مسلح کرنا، تمام قیدیوں کی واپسی (زندہ اور مردہ)، غزہ کی پٹی کو غیر فوجی بنانا، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی سکیورٹی کنٹرول، ایک متبادل سول انتظامیہ کا قیام جو نہ حماس ہو اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی۔‘

مزید کہا گیا: ’سکیورٹی کابینہ کے وزرا کی ایک فیصلہ کن اکثریت کا خیال تھا کہ سکیورٹی کابینہ کو جو متبادل منصوبہ پیش کیا گیا ہے، وہ نہ تو حماس کی شکست اور نہ ہی یرغمالیوں کی واپسی کو حاصل کرے گا۔‘

گزشتہ روز اجلاس سے قبل انٹرویو مٰں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ’ہم اس پر تسلط نہیں چاہتے۔ ہم اسے عرب افواج کے حوالے کرنا چاہتے ہیں جو ہمیں دھمکی دیے بغیر اس پر صحیح طریقے سے حکومت کریں گی اور غزہ والوں کو اچھی زندگی دیں گی۔‘

پاکستان