اہم ترین

برطانیہ میں زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکٹر حیدر علی ضمانت پر رہا

برطانیہ کے شہر گریٹر مانچسٹر کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے دو ون ڈے اور 45 ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل میچز کھیلنے والے حیدر علی کی گرفتاری کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی تھی۔تاہم اب ان کی ضمانت پر رہائی ہوگئی۔ ان پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے۔

پولیس نےحیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا ہے، جبکہ ان کے برطانیہ چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔

واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی برطانیہ کے قانونی طریقہ کار اور عمل کا مکمل احترام کرتا ہے اور تحقیقات کو اپنے مقررہ وقت پر چلنے کی اجازت دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ جاری تحقیقات کے نتائج تک فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ حیدر علی کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہو گا۔

پاکستان