بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کا کزن دہلی میں جھگڑے کے دوران قتل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے مسلم اکثریتی علاقے نظام الدین میں 7 اگست کی رات 11 بجے ایک شخص نے اپنی اسکوٹی ہما قریشی کےکزن آصف قریشی کے گھر کے باہر لگا رکھی تھی۔ جب آصف نے اسکوٹی ہٹانے کے لیے کہا تو جھگڑا شروع ہو گیا اور اسی دوران آصف کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا گیا۔
آصف قریشی کی اہلیہ نے کہا کہ پہلے بھی پارکنگ کے تنازع پر میرے شوہر سے ان کا جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس نے کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی قتل میں شامل ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔