اہم ترین

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کالی آندھی 49 اوورز میں 280 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں شاہینوں نے بھی ہدف 49ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ

ویسٹ انڈیز ٹیم کے برینڈن کنگ صرف 4 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے اور پہلی وکٹ گرتے ہی ایون لوئس اور کارٹے کے مابین 77 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن کارٹے 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ لئس 60 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان شائے ہوپ اور روسٹن چیز نصف سینچری کی اننگز کھیل پائے جبکہ رتھرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31، شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بنا سکے۔

پاکستانی ٹیم کے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستان کی بیٹنگ

ویسٹ انڈیز کے 281 رنز کے ہدف کے جواب میں اوپنر صائم ایوب صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور آگے بڑھایا لیکن پھر عبداللہ 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بابر بھی 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان محمد رضوان نے ففٹی اسکور کی لیکن وہ بھی 53 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 23 رنز بنا سکے۔

پانچ وکٹیں گرنے کے بعد نوجوان حسن نواز اور حسین طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 49 ویں اوور میں ہدف پورا کرکے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔

انٹر نینیشنل کیرئیر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والے حسن نواز 63 رنز جبکہ حسین طلعت 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان