اہم ترین

ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بھی امن معاہدہ کرادیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بھی امن معاہدہ کرادیا۔ دونوں ملکوں کے سربراہان نے امریکی صدر کو امن کےنوبل انعام کاحقدار قرار دے دیا۔

وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں آذر بائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی۔ آذربائیجان اور آرمینیا بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے۔ میں نے دونوں ممالک سے کہا لڑائی نہیں تجارت کرو۔ جنگیں نہیں امن اور تجارت چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے سربراہان نے یقین دلایا کہ اب جنگ نہیں ہوگی۔ امریکا آذربائیجان اور آرمینیا سے الگ الگ تجارتی معاہدہ کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ الاسکا میں 15اگست کو روسی صدر پیوٹن سے ماقات کریں گا۔ہم کچھ علاقے واپس لینے، کچھ تبدیل کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان