اہم ترین

بھارتی ایئر چیف کا شکست کے 3 ماہ بعد 6 پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

بھارتی ایئر چیف اے پی سنگھ نے پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد بنا ثبوت 6 پاکستانی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد پاکستان میں پر جنگ مسلط کرتے ہوئے بھارت نے اسے ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا تھا ۔

بھارت کا آپریشن سندور تو اجڑ گیا لیکن اب بھی وہاں کی حکومت اور فوج کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مثال بنی ہوئی ہے۔۔

امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی کا اعلان کرنے کے 3 ماہ بعد بھارت نے اب پاکستان کے 6 طہارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن اس دعوے کے حوالے سے بھی کوئی ثبوت نہیں دیا۔

بھارتی فضائیہ کے چیف امرپریت سنگھ کا کہنا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران پاکستان کے 6 طیاروں کو مار گرایا تھا۔ مار گرائے گئے طیاروں میں پاکستان کے 5 جنگی طیارے اور ایک جاسوسی طیارہ ’اے ڈبلیو اے سی ایس‘ تھا۔

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی سنگھ نے چند تصویریں دکھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے طے کیا کہ کتنا آگے بڑھنا ہے۔ ہمیں منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے کی پوری آزادی تھی۔ ہمارے حملے سوچ سمجھ کر کیے گئے تھے۔

پاکستان