اہم ترین

نو مئی مقدمات: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوالات

سپریم کورٹ نے 9 مئی واقعات پر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھادیئے۔

چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے 9 مئی واقعات پر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ضمانت کے کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟؟

پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو، دونوں فریق کے وکلاء قانونی سوالات پر معاونت کریں۔ وکلاء آئندہ سماعت پر قانونی سوالات کی تیاری کرلیں۔ کیس کی مزید سماعت 19 اگست کو ہوگی۔

پاکستان