پاکستان کے معروف گلوکار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار عاطف اسلم کے والد، محمد اسلم انتقال کرگئے۔
عاطف اسلم کے والد طویل عرصہ سے بیمار تھے۔ 77سالہ محمد اسلم کی نماز جنازہ ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی.
محمد اسلم کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی فنکاروں، شوبز شخصیات اور لاکھوں مداحوں نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ”عاطف اسلم کے والد کے انتقال“ کے حوالے سے ہمدردی کے پیغامات اور دعائیں جاری ہیں۔
عاطف اسلم نے ہمیشہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے سر باندھا ہے۔ وہ اکثر میڈیا اور سوشل میڈیا پر والدین کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ وہ ہر اہم فیصلے سے پہلے اپنی والدہ سے مشورہ کرتے ہیں، جو ان کے لیے راہنمائی اور حوصلے کا سبب بنتی ہیں۔
عاطف اسلم نے 2022 میں اپنے والد کو دل کا دورہ پڑنے کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے بتائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند روز خاصے مشکل تھے لیکن والد دل کے دورے کے بعد صحتیاب ہو رہے ہیں۔











