دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 9 سال کے طویل سفرِ محبت کے بعد آخرکار اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے منگنی کرلی۔
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2016 میں میڈرڈ کے گُچی اسٹور میں ملاقات کے بعد سے ساتھ ہے، جہاں جارجینا ملازمت کر رہی تھیں۔
گزشتہ برس سےسعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں مقیم جوڑے نے اس ہفتے ریاض میں اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ جارجینا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جس میں رونالڈو کے انگلی میں بیضوی شکل والی ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر تھی۔
یہ انگوٹھی تیزی سے عالمی توجہ کا موضوع بن گئی ہے۔ ہیرے کا وزن 22 سے 37 قیراط کے درمیان ہے، جس کی اطراف چھوٹے پتھر لگے ہوئے ہیں جو پلاٹینم یا سفید سونے میں سیٹ ہیں۔
زیورات کے ماہرین کا تخمینہ ہے کہ اس انگوٹھی کی قیمت 50 لاکھ ڈالرز کےقریب ہوسکتی ہے۔
دونوں کی دو بیٹیاں ہیں، جب کہ روڈریگز رونالڈو کے دیگر تین بچوں کی پرورش میں بھی مدد کر رہی ہیں، 2022 میں دونوں کے نوزائیدہ جڑواں بچوں میں سے ایک لڑکے کا انتقال ہوگیا تھا۔
جارجینا سے دو بچوں کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو کے اپنی گزشتہ محبتوں سے بھی3 بچے ہیں۔ پانچوں بچے رونالڈو اور جارجینا کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔











