اہم ترین

تیسرا ون ڈے:پاکستان 92 رنز پر ڈھیر:ویسٹ انڈیز نے 34 سال بعد سیریزجیت لی

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 202 رنز سے ہرا کر تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-2 سے جیت کر 34 سال کاقحط ختم کردیا۔

منگل کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانننے ویسٹس انڈیز کو ٹاسجیت کر بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نےمقررہ 50 اوورز میں 294 رنز بنائے۔ قومی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں صرف 92 رنز ہی بنا سکی اور 202 رنز کے بڑے مارجن سے یہ میچ ہار گئی۔

قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، حسن علی اور ابرار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے۔ محمد نواز23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسن نواز صرف 13 اور بابر اعظم 9 رنز ہی بنا سکے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 7.2 اوورز میں صرف 18 رنز کے عوض پاکستان کے چھ بیٹرز کو پویلین کی راہ دکِھائی۔ انہیں ’پلیئر آف دی سیریز‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ویاسٹ انڈیز 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیابب ہوا ہے۔ اس سے پہلے 1991 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرایا تھا۔

پاکستان