اہم ترین

کمزور ہڈیاں جلدی مضبوط بنانی ہیں تو 4 غذا لازمی استعمال کریں

آج کل کے لوگوں کو بڑھاپا آتا نہیں کہ انہیں گھٹیا اور عرق النسا کا مرض لاحق ہوجاتاہے۔یہ دونوں بیماریاں ہڈیوں کی طاقت چوس لیتی ہیں۔ ان بیماری سے بچنے کے لیے آپ کو اپنی خوراک میں کیلشیم اور پوٹاشیم سے بھرپور غذاؤں کو شامل کرنا چاہیے۔

اگر آپ اکثر کمر درد، قد میں کمی، جھکی ہوئی کمر یا جسم کا جھک جانا، گرنے یا معمولی کام میں چوٹ لگنا، مسوڑھوں کا پیچھے ہٹنا، ہاتھوں کی گرفت کمزور ہونا، ناخنوں کا جلدی ٹوٹنا یا کمزور ہونا جیسے علامات یا مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، تو یہ واضح اشارہ ہے کہ آپ کی ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں۔

ایسے میں آپ کو ایسی غذاؤں کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے جوفوری اثردکھائیں۔

بادام

بادام کیلشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ دو بڑے چمچ بادام مکھن میں 240 ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے۔ اس میں پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو مضبوط ہڈیوں کے لیے ضروری ہیں۔

مچھلیاں

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے مچھلی کا استعمال کریں۔ ان میں وٹامن ڈی ہوتا ہے، جو آپ کے جسم کو کیلشیم کا استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اومیگا-3 فیٹی ایسڈ ہوتا ہے، جو ہڈیوں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ تین اونس مچھلی میں 187 ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے۔

انجیر

اگر آپ ہڈیوں کو مضبوط کرنے والے پھل تلاش کر رہے ہیں تو انجیر آپ کے لیے سب سے بہترین آپشن ہے۔ آدھے کپ خشک انجیر میں 121 ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انجیر میں فائبر اور آئرن کی اچھی مقدار ہوتی ہے، جو خون بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

شکر قندی

ایک پکی ہوئے درمیانے شکر قندی کو کھانے سے آپ کو 31 ملی گرام میگنیشیم اور 542 ملی گرام پوٹاشیم ملتا ہے۔ یہ دونوں عنصر ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

جسم میں میگنیشیم کی کمی سے آپ کو وٹامن ڈی کی کمی ہو سکتی ہے جس سے ہڈیاں کمزور ہو سکتی ہیں۔ پوٹاشیم آپ کے جسم میں ایسڈ کو بے اثر کرتا ہے جو آپ کی ہڈیوں سے کیلشیم کو باہر نکال سکتا ہے۔

پاکستان