اسرائیلی فوجی ٹیکنالوجی کی کمپنی ایلبٹ سسٹمز نے ایک یورپی ملک کے ساتھ طویل فاصلے تک درست نشانہ لگانے والے توپ خانے، راکٹ سسٹمز اور ڈرون کی فراہمی کے لیے 1.64 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے
الجزیرہ نے “دی ٹائمز آف اسرائیل” اخبار میں شائع خبرکے حوالےسےکہا ہے کہ نامعلوم یورپی ملک نے اے آئی سے چلنے والے بغیر پائلٹ فضائی جنگی نظاموں کا ایک مجموعہ منگوایا ہے، جس میں ٹیکٹیکل اور آپریشنل استعمال کے لیے ڈرون شامل ہیں۔
معاہدہ کے تحت ایلبٹ 5 سال کے دوران اس یورپی ملک کو طویل فاصلے تک درست نشانہ بنانے والے توپ خانے کے راکٹوں اور جدید انٹیلیجنس، نگرانی، ہدف کی شناخت اور جاسوسی کے نظام کے ساتھ ساتھ مواصلات اور سگنل انٹیلیجنس سسٹمز سے لیس دفاعی مصنوعات فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی کمپنی اس نامعلوم یورپی ملک کو جدید الیکٹرو-آپٹیکل اور اندھیرے میں دیکھنے کے قابل بنانے والے آلات بھی فراہم کرے گی۔











