ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جنوبی سوڈان کے ساتھ غزہ سے جنگ زدہ مشرقی افریقی ملک میں فلسطینیوں کی آبادکاری کے امکان کے بارے میں بات چیت کر رہا ہے۔
رواں برس فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے غزہ کے فلسطینیوں کو عرب اور افریقی ملکوں میں منتقل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اسلامی ملکوں کی جانب سے اس تجویز کو رد کئے جانے کے بعد ٹرمپ نے اس کا دوبارہ ذکر نہیں کیا لیکن اسرائیل بدستور اسے عملی جامہ پہنانے کی تیاریاں کررہا ہے۔
ترک نیوز ویب سائیٹ ٹی آر ٹی نے اپنے رپورٹ میں باوثوق ذرائع کے حوالے سےدعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی زیادہ تر آبادی کو ‘رضاکارانہ نقل مکانی’ کے ذریعے منتقل کرنے کے وژن کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔
اسرائیل جنوبی سوڈان کے ساتھ غزہ سے جنگ زدہ مشرقی افریقی ملک میں فلسطینیوں کی آبادکاری کے امکان کے بارے میں بات چیت کر رہا ہے ۔ اسرائیل نے دیگر افریقی ممالک کے ساتھ بھی اسی طرح کی آبادکاری کی تجاویز پیش کی ہیں۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ جنوبی سوڈان کے وزیر خارجہ نے مذاکرات کے بارے میں سوالات کا جواب نہیں دیا۔امریکی امور خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ نجی سفارتی بات چیت پر تبصرہ نہیں کرتے ہیں۔











