اہم ترین

سری دیوی جتنی بڑی اداکارہ اتنی ہی اچھی انسان بھی تھیں: عدنان صدیقی

پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی اداکارہ سری دیوی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہجتنی بڑی اداکارہ اتنی ہی اچھی انسان بھی تھیں۔

بالی ووڈ کی سپر اسٹار سری دیوی کو دنیاسے گزرے 7 سال بیت گئے ہیں لیکن انکے ساتھ کام کرنے والے فنکار آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سری دیوی کے ساتھ ان کی آخری فلم موم میں کام کیا تھا۔

جرمن ویب سائیٹ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کے دوران عدنان صدیقی نے کہا کہ فلم موم کی ریلیز کے وقت وہ اور سجل علی بھارت میں موجود نہیں تھے لیکن انہوں نے ہماری کمی کو محسوس کیااور بھارتی میڈیا کے سامنے اس کا اظہار کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اداکاروں کی کمی نہیں لیکن جس طریقے سے سری دیوی نے مجھے اور سجل علی کو سراہا ۔ وہ بہت بڑی بات ہے۔

عدنان صدیقی نےکہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اور اس کے بعد بھی سری دیوی اپنی بیتی کی طرح سجل علی کا خیال رکھتی تھیٰں۔

پاکستانی اداکار نے کہا کہ سری دیوی سے وہ ان کے انتقال سے ایک رات پہلےبھی ملے تھے۔ اس سے پہلے انہوں نے یو اے ای میں اپنے شوہر بونی کپور کے بھانجے کی شادی میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔

پاکستان