اہم ترین

بھارتی اداکارہ پویترہ گاوڑا رکشا ڈرائیور کے قتل کے الزام میں گرفتار

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پویترہ گاوڑا کو رکشا ڈرائیور کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 9 جون 2024 کو ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو کے نواحی گاؤں پٹننگیری میں 33 سالہ آٹو ڈرائیور رینوکاسوامی کا قتل ہو گیا تھا۔

بنگلورو پولیس کا کہنا ہے کہ رینوکاسوامی میبنہ طور پر درشن کا مداح تھا، مبینہ طور پر درشن کی دوست پویترہ گاوڑا کو نامناسب پیغامات بھیج رہا تھا۔

درشن کے کہنے پر رینوکا سوامی کو اغوا بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی دوران اس کی موت ہوگئی۔ رینوکاسوامی کی لاش ایک فلائی اوور پر ملی تھا۔ درشن کو اس قتل کی معلومات واٹس ایپ پر دی گئی تھی۔

درشن اور پویترہ گاوڑا سمیت 15 دیگر افراد کو 11 جون 2024 کو اغوا اور قتل کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ہائی کورٹ نے درشن اور پویترہ گاوڑا کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ انہیں دنیا بھر میں سفر کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

تاہم سپریم کورٹ نے ملزمان کی ضمانت سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

پاکستان