اہم ترین

بالی وڈ میں زیادہ تر مرد اداکار ’بدتمیز‘ ہیں: کنگنا رناوت

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارت میں برسراقتدار پارٹی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انہیں بطور اداکارہ اپنے کریئر میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ زیادہ تر مرد اداکاروں کے رویے ٹھیک نہیں تھے۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے زیادہ ہیروز کے ساتھ ساتھ کام نہیں کیا، میرا نکتہ نظر یہ تھا کہ وہ بدتمیز بہت ہیں۔ وہ دیر سے سیٹ پر آتے ہیں، بدتمیزی کرتے ہیں، ہیروئن کو نیچا دکھاتے ہیں، دوسرےاداکاروں کو سائیڈ لائن کرتے اور خواتین کو چھوٹی وین دیتے ہیں۔

کنگنارناوت نے کہا کہ بطور اداکارہ مجھے ان چیزوں کی وجہ سے مصیبت بھی اٹھانا پڑی۔ مجھے یہ سب ٹھیک نہیں لگتا تھا، لیکن کچھ لڑکیوں کو ٹھیک لگتا تھا۔ انہیں لگتا تھا کہ میں بہت مغرور ہوں۔

بحیثیت سیاستدان پارلیمنٹ میں سیاستدانوں کے تعلقات پر کنگنا رناوت نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہر سیاسی جماعت اور اس کے ارکان کا عوامی سطح پر نکتہ نظر الگ ہوسکتا ہے لیکن پارلیمنٹ مٰں یہ سب ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ سب مل کرپارٹیاں کرتے ہیں اور ایک دوسروں کو اپنے گھروں میں بلاتے ہیں۔ خود انہوں نے اپوزیشن جماعتوںکیجانب سے آئے روز دعوت نامے ملتے ہیں۔

پاکستان