اہم ترین

آئندہ حملہ ہوا تو سخت جواب دیں گے: مودی کی گیڈر بھبکی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگر آئندہ انڈیا پر کوئی حملہ ہوا تو اس کی سخت سزا دی جائے گی۔

نئی دہلی میں بھارت کی آزادی کے 78 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ انڈیا کی ندیوں کا پانی دشمن کی زمینوں کو سیراب کر رہا تھا جبکہ میرے ملک کے کسان اور زمین پانی کی کمی کا شکار تھے۔ بھارت نے اب فیصلہ کیا ہے کہ خون اور پانی اکٹھے نہیں بہہ سکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب دہشت گردوں اور ان کے حامیوں میں کوئی فرق نہیں کیا جائے گا۔انڈین مسلح افواج کو دہشت گردی کا جواب دینے کے لیے مکمل آزادی دی گئی ہے۔

مودی نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور کے بعد ’پاکستان کی نیند اُڑ گئی‘ ہے ۔ طویل عرصے سے ایٹمی بلیک میل جاری تھا، لیکن اب یہ برداشت نہیں کی جائے گی۔بھارتی افواج نے دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کو ان کی سوچ سے بھی زیادہ سزا دی۔

بھارتی وزیر اعظم نے ٹرمپ کا نام لئے بغیر امریکی تجارتی پالیسیوں اور زرعی شعبے کے حوالے سے بھارت کسانوں کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اس ماہ کے آغاز میں امریکہ نے روس سے تیل اور ہتھیار خریدنے پر انڈیا پر اضافی محصولات عائد کیے تھے، تاہم نئی دہلی نے دباؤ مسترد کرتے ہوئے اپنی زرعی منڈیوں کو کھولنے سے انکار کر دیا۔

پاکستان